ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے بیانات ایران کے ایٹمی پروگرام کے غیر فوجی اور پرامن ہونے کا مظہر ہیں۔ رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈڑ نے واضح طور پر ایٹمی ہتھیاروں کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قراردیا ہے اور ایسی بزرگ شخصیت کے اظہار کے بعد کسی کو بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے طیب اردوغان نے کہا کہ ایران کو بھی دیگر ممالک کی طرح پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کا حق ہے۔ ترک ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوغان نے امریکی وزير خارجہ کو ایران کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا ہے۔ کلنٹن نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے ایران کے روحانی پیشوا کے فتوی کا ترجمہ پڑھا اور اس کا جائزہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے روحانی پیشوا نے ایٹمی ہتھیاروں کی ساخت کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قراردیا ہے۔....... /169
4 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306682
ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے بیانات ایران کے ایٹمی پروگرام کے غیر فوجی اور پرامن ہونے کا مظہر ہیں۔